پروگرام

In English

پروگرام

اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو انگریزی زبان کی مشق کرتے ہوئے اپنی انگریزی زبان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع دینا ہے۔ اس کے علاوہ وہ نیدرلینڈ جیسے خوبصورت ملک میں دو سے چار ہفتے گزارتے ہوئے وہاں کی ثقافت سے بھی آگہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں وسیع ثقافتی اور معاشرتی نکات شامل ہیں جیسے سیر، مختلف تنظیموں کے دورے، لوگوں سے دلچسپ ملاقاتیں اور تفریحی سرگرمیاں- جو نہ صرف آپ کی انگریزی زبان کی قابلیت   کونکھاریں گے بلکہ آپ کو نیدرلینڈ کے بارے میں معلومات کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوںگے۔

بیرون ملک زبان کی تعلیم صرف عصرحاضر کا ایک رجحان ہی نھیں بلکہ زباں سیکھنے کا ایک مئوثر ترین ذریعہ ہے جو آپ کو محدود مدت میں انگریزی سیکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ بین الاکوامی ماحول میں زبان کی تعلیم کا حصول نئی زبان میں مہارت حاصل کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عبور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

  نصاب

اس زبان کے اساتذہ کی مقامی اور مادری زبان انگریزی ہے اور انگلینڈ ،امریکہ، آسٹریلیا سے تعلق رکھتے ہیں۔  تعلیم کا  ایک کمیونیکیٹو طریقہ پورے کورس میں اپنایا جاتا ہے۔ اس طریقے سے  طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ انگریزی زبان بولنے کی مشق کریں تاکہ وہ اپنے لینگئوج بیریرکے مسئلہ پر قابو پا سکیں۔

آپ کی آمد پر آپ کی  انگریزی مہارت کو جانچا جاتا ہے اور اسکو مدنظر رکھتے ہوئے شرکان کو چار گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔  چار گھنٹے پر مشتمل کلاسوں کا ہفتے میں پانچ دن انعقاد کیا جاتا ہے۔

بزنس انگلش

ہم ان لوگوں کے لیے بزنس انگلش کورس پیش کرتے ہیں جو روزمرہ انگریزی کی بجائے پیشہ ورانہ انگریزی میں بہتری کے خواہشمند ہیں۔ یہ کورس چار گھنٹوں کی ہفت روزہ کلاسوں پر مشتمل ہے۔  اس کورس کے اساتذہ کی مادری زبان انگریزی ہے

بزنس انگلش کے اس کورس میں آپ بزنس اصطلاحات، بزنس لیٹر رائٹنگ، مزاکراتی مہارت سیکھنے کا موقع حاصل کریں گے۔ کورس کے دوران مختلف بزنس کیسز پر بحث اور تبصرہ کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

انفرادی حیثیت میں انگریزی سیکھنے کا موقع

گروپس میں انگریزی سیکھنے کے علاوہ انفراری طور پر بھی کلاسوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں بھی شامل تمام اساتزہ کی مقامی زبان انگریزی ہے۔ یہ کلاس ہفتے میں پانچ روز منعقد کی جائے گی۔ ہر کلاس کا دورانیہ تین گھنٹے ہے۔ اس میی آپ کو جنرل انگریزی کورس پیش کیا جائے گا اور حسب ضرورت بزنس، لیگل اور دیگر شعبوں میں کام کی نوعیت کے مطابق بھی زبان کی تعلیم دی جائے گی۔  ان کلاسوں کے دوران آپ انفرادی طور پر فیصلہ کر سکیں گے کہ آپ کس طرز سے اپنی انگریزی صلاحیتوں پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ آپ کسی بھی شعبے کی مخصوص  اصطلاحات اور گرائمر وغیرہ کی مشق کر سکتے ہی

ڈچ زبان 

اگرچہ نیدرلینڈ  کی سرکاری زبان ڈچ ہے لیکن میں لوگوں کی اکثریت انگریزی اور ڈچ دونوں ہی زبانیں بولنا جانتے ہیں۔ ڑچ زبان جرمن، انگریزی اور ایک محدود حصے میں فرانسیسی زبان کا امتزاج ہے۔ اگر آپ اس زبان میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس سلسلے میں آپ ہفتے میں تین دن منعقد ہونے والی ڑچ کلاسوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں جہاں مقامی ڈچ اساتذہ آپ کو بنیادی ڈچ زبان سکھائیں گے۔ تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کلاس کے اوقات کار انگریزی کلاسوں سے مختلف ہوں تکہ انگریزی زبان کی تعلیم کا عمل متاثر نہ ہو۔ ڈچ زبان ان لوگوں کے لیے خاص طور پر کارآمد ہے جو نیدرلینڈ یا بیلجیم میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ کلاسیں خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہیں جو ڈچ زبان سے بلکل واقف نہیں ہیں۔ اگر آپ کسی حد تک یہ زبان پہلے ہی جانتے ہیں تو اسے درخواست میں برائے مہربانی ضرور درج کیجیے۔