Visa / ویزا 

ویزا 

ہم پروگرام کی جانب سے آپ کو ویزا کا دعوت نامہ ارسال کرتے ہیں۔ تاہم نوٹ فرمائیے کہ یہ بذات خود ویزا نہیں ہے۔ ویزا نہیں ہے۔ ویزا کے حصول کے لیے آپ کو اپںے ملک کے ڈچ قونصل میں درخواست دے کر ویزا کے مراحل کو پورا کرنا ضروری ہے۔

ہماری جانب سے ارسال کیے گئے ویزا کے دعوت نامہ کے ساتھ آپ کو دوسرے اہم کاغذات جیسے پاسپورٹ، آمدن کے ذرائع، حل شدہ درخواست فارم، پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی تفصیلات وغیرہ بھی فراہم کرنا ضروری ہیں۔ کاغزات کی یہ لسٹ  میں آپ کے ملک کے حساب سے تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ مزید اور مکمل تفصیلات کے کیے براہ کرم اپنے ملک میں موجود ڈ چ سفارت خانے کی ویب سائٹ پر ویزا کے اجراء کے لیے کاغذات کی لسٹ ضرور ملاحضہ فرمائیے۔

ویزا کی درخواست دائر کرنے کے لیے آپ کو اپائنٹمنٹ لینے کی ضرورت پیش آئے گی ۔ اکثراپائنٹمنٹ پیشگی طور پر ایک سے دو ماہ پہلے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں آپ اپنے ملک کے ڈچ قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ویزا کی فیس بھی ملک کے حساب سے مختلف ہے۔ یہ عام طور پر 35 سے 60 یورو کے درمیان ہوتی ہے۔

تمام ضروری کاغذات اور معلوماٹ کی فراہمی کی صورت میں ویزا رد ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ تاہم ویزا عام طور پر اس صورت میں جاری نہیں کیا جاتا اگر درخواست گزار کی طرف سے نامکمل یا غلط معلومات فراہم کی جائیں۔ اس لیے ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی جانب سے مکمل اور درست معلومات فراہم کی جائیں تاکہ آپ کو کو باآسانی ویزا حاصل ہو سکے اور اس سلسلے میں کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ اگر آپ ویزا درخاست کے بارے میں کچھ سوال پوچھنا چاہیں آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ جہاں تک ممکن ہو اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کر سکیں۔